مسلمانوں کے ایمان ،عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت اسلام آباد فیضان مدینہ میں 10 مارچ 2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی، اسلام آباد، واہ کینٹ، اٹک، پنڈ دادن خان، چکوال، جہلم ،مری کہوٹہ، کلرسیداں اور گجرخان کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور شرکا کو شہید اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔

اس کے علاوہ مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول اور آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل کرنے کی نیک خواہشات کااظہار کیا۔(رپورٹ : راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدبلال عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)